the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)

امریکا نے روس کی طرف سے یوکرائن پر حملے کی دھمکی پر روس کو خبردار کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں کریمیا میں کشیدگی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ اس امر کا اظہار امریکی ذمہ دار نے کیا ہے۔ اس سے پہلے یوکرائن کی وزارت دفاع کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ماسکو نے یوکرائن پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

امریکا اس سے پہلے اس مقصد کیلیے کوشاں رہا ہے کہ اسے معلوم ہو سکے کہ روس نے یوکرائن کے لیڈروں سے ہتھیار ڈالنے کیلیے کہا ہے بصورت دیگر یوکرائن کو روسی حملے کا سامنا کرنا پرے گا.

امریکی ذمہ دار جین پاسکی نے کہا یہ سچ ہے کہ ایسی صورت میں خطرے کے بڑھنے اور بگاڑ میں اضافے کا ذمہ دار براہ راست روس کو سمجھا جائے گا۔ دوسری جانب بحر اسود میں



موجود روسی بحری بیڑے نے اس امر کی تردید کی ہے کہ اس نے یوکرائنی افواج کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں یا پھر روسی حملے کیلیے تیار ہو جائیں۔

واضح رہے یوکرائنی وزارت دفاع نے پیر کے روز کہا تھا روس کی طرف سے کہا گیا تھا کہ بحر اسود میں موجود روسی افواج نے ہتھیار ڈالنے کی ڈیڈ لائن بھی طے کر دی تھی کہ کریمیا کی افواج منگل کی صبح پانچ بجے تک ہتھیار ڈال دیں ورنہ حملہ کر دیا جائےگا۔

دوسری جانب روسی پارلیمنٹ کے سپیکر نے پیر کے روز کہا تھا روسی مداخلت کے '' حق '' کو استعمال کرکے فوجی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نے افواج استعمال کرنے کا حق ضرور دیا ہے تاہم یہ حق استعمال کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا ہ
ے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.